فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ حماس کے لیڈران الشفا اسپتال کے نیچے سرنگوں میں ہیں۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: حماس کے ترجمان نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں صیہونی حکومت کے اس دعوے کے مسترد کرتے ہوئے کہ حماس کے لیڈران اسپتالوں کے نیچے سرنگوں میں ہیں، کہا کہ صیہونی دشمن جھوٹے دعووں سے اپنی فوج کا پست حوصلہ بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دعوے جھوٹے اور گمرہ کن ہیں ، حماس کے سبھی لیڈران اپنے گھروں میں ہیں اسپتالوں ميں نہیں ہیں ۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ غاصب حکومت عورتوں اور بچوں پر بمباری کررہی ہے جبکہ استقامتی محاذ اب بھی پوری قوت سے جنگ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج غزہ میں عوام کے گھروں اور اسپتالوں پر بمباری کررہی ہے۔
اس سے پہلے غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ حماس کے لیڈران الشفا اسپتال کے نیچے سرنگوں میں ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اس طرح کے جھوٹے دعوے کرکے، الاہلی اسپتال کی طرح الشفا اسپتال پر بھی بمباری کرنا چاہتی ہے۔