ایمنسٹی انٹر نیشنل نے غزہ پر صیہونی جارحیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس علاقے کا مواصلاتی نظام بحال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کو نہایت خطرناک صورت حال کا سامنا ہے۔ اس تنظیم نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو ایسے جارحانہ حملے بند کرنا ہوں گے کہ جن میں عام شہری منجملہ عورتیں اور بچے مارے جا رہے ہیں۔









