بارہ بنکی (نامہ نگار)جن کا کوئی نہیں ہوتا ان کے ملائم سنگھ یادو ہیں۔ ایس پی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو نے منشور جاری کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ملک کے غریبوں، مزدوروں کی ترقی ان کے بہتر مستقبل کی فکر صرف وہی رکھتے ہیں۔ مذکورہ خیالات کا اظہار ایس پی کے یوجن سبھا کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری ہمایوں نعیم خان ایڈوکیٹ نے ایس پی کے جاری منشور کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ی کے بعد سے آج تک صفائی کے پیشہ سے وابستہ مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ ہورہاہے ۔
ان کے بارے میں کسی جماعت ولیڈر نے کچھ نہیں سوچا۔ جبکہ وہ بھی اسی ملک کے باشندے ہیں۔ ایک طبقہ کو ریزرویشن دے کر تمام سہولتیں دی جارہی ہیں جبکہ دوسرا طبقہ ان سہولیات محروم چلا آرہاہے۔ صرف اس لئے کہ وہ مسلمان ہے۔