لندن… بر طانیہ اور فرانس کے ساحلی علاقوں سے سمندری طوفان ٹکر اگیا، تیزاہواؤں کے ساتھ بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،برطانیہ کے ساحلوں پر اتوار کی شام ٹکرانے والا سمندری طوفان سینٹ جوڈ آج بھی پوری طاقت سے تباہی پھیلا جا رہا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق طوفان کا رخ شمالی نیدرلینڈ کی جانب ہے۔ طوفان کے سبب برطانوی ساحلوں پر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں ، خوب بارشیں ہوئیں ، بجلی کے کھمبے اور درخت گر کر گئے ، متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور 2 لاکھ 20 زارگھروں کی بجلی غائب ہو گئی۔ شمالی فرانس میں بھی اسی طوفان کے سبب 75 ہزار گھر تاریکی میں ڈوب گئے ، لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر130سے زائد پروازیں منسوخ جب کہ فیری اور ٹرین سروس بھی بند کردی گئی مشرقی سسیکس میں چودہ سالہ بچہ سمندر کی تیز لہروں میں بہہ گیا۔ کینٹ میں گھر پر درخت گرنے سے 17 سالہ لڑکی ہلاک ہوئی جب کہ ہرٹفرڈ شائر میں درخت کار پرگرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اس سے پہلے 1987 میں آنے والے سمندری طوفان سے برطانیہ میں 18 اور فرانس میں4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔