قزاقستان کی ایک کان میں شدید آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم 32 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 14 افراد لاپتہ ہیں۔ قزاقستان کے قارا غاندی علاقے میں اسٹیل کی ایک بڑی کمپنی “آرسیلر متل” کی ملکیت والی کوئلے کی ایک کان میں شدید آگ لگ گئی۔ اس آتش زدگی کے نتیجے میں رائٹرز کے مطابق کم سے کم 32 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 14 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔









