ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن اور ہریس کے ایران کے خلاف حالیہ الزامات کے جواب میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ میں دو ٹوک لفظوں میں کہتا ہوں کہ اب بس کریں!
مہر خبررساں ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے آغاز کو 24 دن گزر چکے ہیں۔ ایسے حملے جن میں صیہونیوں نے تمام ریڈ لائنز عبور کرتے ہوئے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔









