غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت پر اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ جبالیا پر اسرائیلی حملے ’جنگی جرم‘ ہو سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ تقریباً ایک ماہ سے جاری جنگ کے باعث شہید فلسطینیوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، حال ہی میں اسرائیل کے غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ جبالیا پر حملے جنگی جرم کے مترادف ہوسکتے ہیں۔