مہوبہ:06نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے پنواڑی علاقے میں پولیس نے صارفین کی 18.68 لاکھ روپئے کا غبن کرنےکے الزام میں انڈین بین کے ایک افسر کو آج گرفتار کیا ہے۔
ڈپٹی ایس پی ہرشتا گنگوار نے بتایا کہ انڈین بینک پنواڑی میں اسسٹنٹ منیجر نارائن سنگھ پٹیل نے منصوبہ بند طریقے سے تقریبا 9ماہ قبل بینک کے 6کھاتہ ہولڈروں کے کھاتے میں جمع کی گئی 18.68 لاکھ روپئے کی جمع رقم کو اپنے جاننے والوں کے کھاتوں میں ٹرانسفر کر کے غبن کرلیا تھا۔
اس معاملے کا گذشتہ دنوں انکشاف ہونے پر بینک کےذریعہ اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اور محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تقریبا دو ماہ قبل معطل کردیا گیا تھا۔
ڈپٹی ایس پی نے بتایا کہ محکمہ جاتی کاروائی کے بعد سے غائب ہوئے اسسٹنٹ منیجر کے خلاف پولیس کی جانچ پڑتال میں بھی معاملہ بادی النظری میں صحیح پایا گیا۔ جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے ایک اطلاع کی بنیاد پر انہیں جالون سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اسسٹنٹ منیجر کو جیل بھیج دیا ہے۔