ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ان ملزمان کو پھانسی دیے جانے کی خبر ایران کی عدلیہ نے دی۔تینوں افراد کو سن 2019 میں صوبہ سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں کیے گئے بم حملوں کا مجرم ثابت ہونے کے بعد موت کی سزا سنائی گئی تھی، ان بم دھماکوں میں ایک پولیس اسٹیشن اور گشت پر مامور پولیس موبائل وین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔









