نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا، “ہمارے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔”
آج کے دن 14 نومبر 1889 کو پنڈت جواہر لال نہرو کی پیدائش ہوئی تھی۔ بچوں کا دن نہرو جینتی ان کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ بچے پیار سے انہیں چاچا نہرو کہتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نہرو 1930 اور 1940 کی دہائیوں میں ہندوستانی قوم پرست تحریک کے ممتاز رہنما تھے۔ 1947 میں ہندوستان کی آزادی کے بعد، انہوں نے 16 سال تک ملک کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اس موقع پر کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر کھڑگے اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی آج پنڈت نہرو کی سمادھی شانتی ون پہنچے اور انہیں پھول چڑھائے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر گاندھی نے کہا، ’’پنڈت جواہر لال نہرو ایک سوچ ہیں – آزادی، ترقی، انصاف کی۔ مادر ہند کو آج اپنے ’ہند کے جواہر‘ کی انہی اقدار کی ضرورت ہے، ایک نظریے کی طرح، ہر دل میں۔