غزہ: اسرائیل نے درندگی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے الشفا اسپتال پر ٹینک چڑھا دئیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوجی غزہ کے الشفا اسپتال میں ٹینکوں سمیت داخل ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 6 اسرائیلی ٹینک اور ایک سو سے زائد اسرائیلی فوجیوں نے اسپتال میں گھس کر لوگوں پر بدترین تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔









