لکھنو : بی جے پی کے سینئر رہنما ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی نے پٹنہ ریلی میں سیریل بلاسٹ کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے۔ مسٹر جوشی نے اس طرح کی واردات کو جمہوریت کیلئے خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی ریلیوں کا انعقاد ہو وہاں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سلامتی کا بندوبست کرے لیکن لاپروائی کی وجہ سے ہی یہ بلاسٹ ہوئے ہیں وہ آج یہاں وی آئی پی گیسٹ ہاو ¿س میں منعقد پریس کانفرنس میں ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیر جانبدارانہ انتخابات میں اس طرح کی واردات رکاوٹ پیدا کریں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واردات کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہئے اور اس بات کا پتہ لگانا چاہئے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ ڈاکٹر جوشی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سیریل دھماکوں کے باوجود ریلی میں کوئی بھگدڑ نہیں ہوئی۔ انہوں نے بہار کی ریاستی حکومت اور مرکز سے غےر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف ریاستی ترجمان ڈاکٹر منوج مشرا نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نریندر مودی کی کامیاب ریلیوں سے گھبرا کر مخالف طاقتیں دھماکے کرا رہی ہیں اور امن کو خطرہ میں ڈال رہی ہیں۔