پرتاپ گڑھ،15نومبر (یواین آئی )اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلومیٹر مسافت پر تھانہ کوتوالی کنڈہ علاقے قصبہ کے تلوری موڑ کے نزدیک بدھ کی صبح دس بجے ایک پرائیویٹ بس کے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا جانے کے سبب ایک مسافر کی موت ہوگئی ،جبکہ بس ڈرائیور سمیت سترہ مسافر زخمی ہیں ۔
ڈی ایس پی (سرکل افسر )کنڈہ اجیت سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ پرائیویٹ بس پرتاپ گڑھ سے کنڈہ آرہی تھی کہ آج صبح دس بجے قصبہ سے قبل تلوری موڑ پر بائک سوار کو بچانے کی کوشش میں بےقابو ہوکر روڈ کے کنارے واقع درخت سے ٹکرا جانے کے سبب بس ڈرائیور سمیت اٹھارہ مسافر زخمی ہوگئے ۔
اطلاع پر پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے کمنیوٹی ہیلتھ سنٹر کنڈہ میں داخل کرایا ،جہاں ڈاکٹروں نے ڈاک معادہ ملازم رام داس 65 کو مردہ قرار دیا ،وہیں وملیش 26، سجاو55،نزرہ بیگم 55،متھلیش شری واستوا 32، آدرش ترپاٹھی 26،کملیش کمار یادو 50،دنیش سنگھ 28 ، شیلاوتی 42،کرونیش دوبے 35، رام کھلاون نرمل 35،ڈاکٹر میتھلی شرن 55، امرت لال 45،سونوں دوبے 35،اننیاء دوبے 5 بنت گورو دوبے ،میرا دیوی 35،باسدیو پال 60 و پربھاوتی 32 سمیت سترہ مسافر زخمی و زیر علاج ہیں۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیجا۔