لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کےقومی صدر اکھلیش یادو نےکہاکہ پارٹی گومتی کےکنارے مہاراجہ سہیل دیوکی یادگارقائم کرےگی اور راج بھرسماج کو عزت دلانےکاکام کرےگی۔
اکھلیش جمعرات کوگناسنستھان میں سہیل دیو سوابھیمان پارٹی کے اجلاس میں بطورمہمان خصوصی خطاب کررہےتھے۔
سہیل دیو سوابھیمان پارٹی کی تشکی مہندرراج بھرنے کی ہےاوروہ اس پارٹی کے قومی صدربھی ہیں۔ مہندر راج بھرپہلے بھارتیہ سہیل دیو سماج پارٹی میں اہم عہدے پرتھےاوراوم پرکاش راج بھرکے کافی قریبی تھے لیکن بعدمیںوہ اوپی راج بھرپرسنگین الزا م عائدکرتے ہوئے الگ ہوگئے تھے اوراپنی الگ پارٹی بنالی تھی۔
ان کی پارٹی میں بھارتیہ سہیل دیو سماج پارٹی کےکئی رہنماشامل ہوگئےتھے۔ ایک طرح سے مہندرراج بھرکا یہ طاقت کامظاہرہ تھا۔ بڑی تعداد میں راج بھرسماج کےلوگ اس اجلاس میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر اکھلیش نےکہا کہ مہندرراج بھرجدوجہد کے دنوںکےساتھی ہیں اور گھوسی ضمنی الیکشن میںانہوںنے ایمانداری سے ساتھ دیا تھا۔
یہ ساتھ طویل عرصہ تک چلےگا۔ اکھلیش نےکہاکہ بی جےپی حکومت میں مہنگائی، بیروزگاری ،بدعنوانی اورناانصافی عروج پرہے۔ یہ دھوکا دینے والی پارٹی ہے۔ سماجوادی پارٹی خواتین کے ریزرویشن کی لڑائی لڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ 1090 ڈائل سروس ،سماج وادی پنشن ،کنیا ودیادھن اسکیم، مفت تعلیم اور102، 108 ایمبولنس سروس کےساتھ پنچایت الیکشن میں 33 فیصد سے زیادہ ریزرویشن کا بندوبست کیاگیاتھا لیکن بی جے پی نے اسےبربادکردیاہے۔ ایس پی حکومت بننےپر عورتوںکو3000روپئے پنشن دی جائےگی۔ انہوں نےکہا کہ جوحکومت سانڈسے جان نہ بچاسکےاس سے کیا امید کی جائے۔
ایس پی حکومت میں سانڈکی وجہ سے موت ہونےپر 10 لاکھ کی مددکی جائےگی۔ نوکریوںکو پرائیویٹ ہاتھوںمیں دیاجا رہا ہے تاکہ وہاں ریزرویشن نافذنہ ہوسکے۔ سہیل دیو سوابھیمان پارٹی کےقومی صدرمہندرراج بھر نےکہاکہ اکھلیش یادوسے ہی انصاف کی امید ہے۔ ہم راج بھرسماج کےحق کیلئےایس پی کےساتھ مل کر سماجی انصاف کی لڑائی لڑیںگے۔ اس موقع پرراجندرچودھری، تروینی رام جی، ارمیلا راج بھرسمیت متعدد رہنماموجود تھے۔