کانپور : بھارت – تبت سرحد پولیس فورس (آئی ٹی بی پی)کی ٹریڈس مین کے تحریری امتحان میں سالور گینگ کی نقب زنی کا معاملہ سامنے آیا ہے یہ انکشاف امیدواروںکی بایو میٹرک جانچ کے دوران ہوا۔۳۲ویں بٹالین آئی ٹی بی پی کے کمانڈنٹ کی جانب سے چار امیدواروں سمیت پانچ لوگوںکے خلاف مہاراج پور تھانہ میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
۳۲ویں بٹالین بھارت -تبت سرحد پولیس کی جانب سے مئی-جون میں ٹریڈس مین کے تحریری امتحان منعقد ہوئے تھے ،آئی ٹی بی پی کے کمانڈنٹ پرمیندر سنگھ کی جانب سے مہاراج پورتھانہ میں دی گئی تحریر کے مطابق تحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد منتخب امیدواروں کو بدھ کو سول بایو میٹرک کیلئے بلایاگیاتھا۔
اسی دوران چار امیدواروںکا بایو میٹرک میچ نہیں ہواتوبھرتی بورڈ کے افسران کو گڑبڑی کا شک ہوا،چاروں امیدواروں سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی توسالورگینگ کا انکشاف ہوا۔امیدواروںنے پوچھ گچھ میں بتایاکہ تحریری امتحان میں ان کی جگہ پر دوسرے لوگوںنے اپنی تصویر لگاکر امتحان دیاتھا،سالور گینگ کاانکشاف ہونے کے بعد ۳۲ویں بٹالین آئی ٹی بی پی سرسول کے کمانڈنٹ پرمیندر سنگھ کی تحریر پر پولیس نے چار امیدواروںکے خلاف رپورٹ لکھی ہے،
ان میں رام دیو یادو ولد مہر سنگھ ساکن فیروزآباد ،ابھیشیک کمار ولد وشیش کمارساکن فیروزآباد،رام کرن ولد رام نریش ساکن فیروزآباداور مانویندر ولد جواہر ساکن ایٹہ ہیں۔ ان کے علاوہ ان کی مدد کرنے والا ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔
سبھی ملزمین پر دھوکہ دہی اور اترپردیش عوامی امتحان ۱۹۹۸کی دفعہ ۶و ۱۰ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ آئی ٹی بی پی کے کمانڈنٹ کی تحریر پر ایک نامعلوم شخص سمیت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ لکھاگیاہے،پولیس معاملے کی جانچ کرکے سالور گینگ تک پہنچنے کی کوشش کرے گی،مہاراج پور کے ایس او ابھیشیک شکلانے بتایاکہ مئی -جون میں آئی ٹی بی پی ٹریڈس مین امتحان میں سالور گینگ کی نقب زنی کا معاملہ روشنی میں آیاہے۔