نئی دہلی(بھاشا)شمالی ہند میں گرمیوں میں تاخیر کے باوجود ایل جی ، وولٹاس، کیریئر ، پیناسونک اورویڈیوکان جیسی ایئر کنڈیشنرکمپنیوںکو نئی ٹکنالوجی والے نئے ماڈلوں اورچھوٹے شہروں میں اچھی مانگ کی بدولت اس موسم میں بہترفروخت کی امید ہے۔ اپنے پروڈکٹس کی فروخت میں اضافے کیلئے کمپنیاں نئی خوبیوں والے ماڈل مثلاًمچھربھگانے کی ٹکنالوجی، کم توانائی کی کھپت کرنے والے اورماحولیات کے مطابق پروڈکٹس پیش کررہی ہیں۔
پیناسونک انڈیا کے ایم ڈی منیش شرمانے کہا کہ گرمی آنے میں تاخیر ہورہی ہے لیکن ہمیں اس سال اچھی فروخت کی امید ہے۔
ہماراکہنا ہے کہ درجہ حرارت میںاضافے کے ساتھ مانگ بڑھے گی۔ ہمیں گزشتہ سال کے مقابلے فروخت ۲۰؍فیصدبڑھنے کی امید ہے۔ انھوں نے کہاکہ زیادہ تر صارفین غیرضروری اورمتبادل خرچ سے بچ رہے ہیںاورکچھ ایسے صارفین ہیں جو افراط زر سے متاثر نہیں ہے اوروہ مہنگے پروڈکٹس خریدنا چاہتے ہیں ان گاہکوں کو دھیان میںرکھ کر پینا سونک اپنے مہنگے پروڈکٹس کی تشہیرکرے گی۔ مسٹرشرما نے کہا کہ ساتھ ہی دیہی علاقے اورقیمتوںکے سلسلے میں محتاط اورحساس صارفین کو دھیان میںرکھ کر ہم مقابلہ جاتی قیمت والے پروڈکٹس پیش کررہے ہیں۔جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی بھی اس سال فروخت میں اچھے اضافے کو لیکر پرجوش ہے۔ایل جی انڈیا کے سوربھ بیساکھیانے کہا کہ اس سال ہم اے سی شعبہ میںا چھی ٹکنالوجی پرتوجہ مرکوز رکھیںگے۔
کمپنی نے اس سال کیلئے ۲۵۰۰کروڑروپئے کے کاروباراور ۲۸فیصد بازار حصہ داری کا اندازہ لگایاہے ۔ہم نے اے سی شعبہ میں ۲۵فیصد بازاراضافے کا ہدف رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میٹروکے علاوہ کمپنی اے سی کے اہم بازار کے طورپر ہندوستان کے چھوٹے شہروں ،قصبات ،ابھرتے شہروں اورنئے شہروںپر توجہ دے رہی ہے ۔ ایل جی نے اپنے اے سی میں مچھر دوررکھنے کی ٹکنالوجی پیش کی ہے اورکمپنی نے دعویٰ کیا ہے اس کی الٹراسونک لہروں سے مچھرکا نروس سسٹم متاثر ہوتاہے اوروہ دوررہتے ہیں اسی طرح ٹاٹاگروپ کی کمپنی وولٹاس کو بھی اچھی فروخت کی امید ہے کیوںکہ ابھی ملک میں اے سی کی پہنچ بڑھانے کی کافی گنجائش ہے۔ وولٹاس کے پردیپ بخشی نے کہا کہ کل ملاکر اے سی صنعت کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے حالانکہ ان پروڈکٹس کاحصہ ابھی تک ۸ء۳فیصد ہی ہے۔ اس لئے اے سی سیکشن میں توسیع اوراضافے کا بڑاامکان ہے۔ ایک دیگر کمپنی کیریئر میڈیا نے بھی ۳۵شہروںکو اپنے دائرے میںرکھا ہے جن میں آٹھ میٹرواوردوسرے وتیسرے درجہ کے شہر شامل ہیں۔کیریئر میڈیا انڈیا کے ایم ڈی کرشن سچدیونے کہا کہ ہمیںاپنے کاروبار میں گزشتہ سال کے مقابلے ۴۰۔۵۰فیصد اضافے کی امید ہے۔