نئی دہلی(بھاشا)ہندوستان میں مسلسل منافع میںا ضافے کے لائحہ عمل کے تحت جرمنی کی لگژی کاربنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلو اورزیادہ مہنگی گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے۔کمپنی نے گزشتہ ہفتے اپنی چاردروازوںوالی کارایم۔۶گرین کوپے کا نیا ماڈل پیش کیا ہے جس کی قیمت ۷۵ء۱؍کروڑروپئے دہلی میں ہوگی ساتھ ہی کمپنی ۲۰۱۴کے آخرتک اپنی ہائی برڈکارآئی۔۸لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بی ایم ڈبلوگروپ انڈیا کے صدر فلپ وان سارنے کہا کہ کمپنی نے اس سال چارماڈل پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اوربازار کے مشکل حالات کے پیش نظر مالی اضافے کے لحاظ سے بیحد مہنگی گاڑیوں پر توجہ دینا فائدے مند ہے۔انھوںنے کہا کہ ہم مہنگی گاڑیوں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔مشکل مالی حالت میں ایسی گاڑیوںپر توجہ دینا اوران کی مارکیٹنگ پر سرمایہ کاری کرنا ضرورت ہے کیوںکہ وہاں سے کچھ پیسہ مل سکتاہے اورہم اسی کیلئے یہاں آئیں ہیں۔کمپنی اس سال ۲۰۱۴کے آخر تک بی ایم ڈبلوآئی ۔۸ہائیبریڈ کارپیش کرے گی۔کمپنی نے حال ہی میں گڑگائوںمیں ایک تربیتی مرکز میں ۱۶؍کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کی جس کا استعمال وہ اپنی فروخت، نمائندوں ، ڈیلروںاورمعاونین کے لئے کرنا چاہتی ہیں۔