نیویارک: عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے غزہ کے 8 لاکھ بچے بے گھر ہوچکے ہیں۔ ترجمان یونیسیف ٹوبی فلکر کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے 8 لاکھ سے زیادہ بچے بے گھر ہو چکے ہیں اور انتہائی کم گنجائش والی پناہ گاہوں میں بہت مشکل وقت گزار رہے ہیں۔
یونیسیف کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارہ اطفال کے پاس غزہ میں5سال سے کم عمر کے تین لاکھ چالیس ہزار بچے ہیں اور وہ سب سے زیادہ غذائی قلت کا شکار ہیں۔یونیسیف نے بچوں کے تحفظ اور مدد کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبات کا اعادہ کیا ہے۔