غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد پہلے روز اسرائیل کی جانب سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے اپنے تاثرات بیان کر دیے۔ملک سلمان نے کہا ہے کہ دمون جیل انتظامیہ نے 7 اکتوبر کے بعد ہمیں قیدِ تنہائی میں رکھا، غزہ پٹی کے تمام شہداء سے تعزیت کرتا ہوں۔
رہا ہونے والی فاطمہ شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام کو سلام جنہوں نے صبر کیا اور قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنا خون بہایا۔فاطمہ شاہین نے کہا کہ ہم سب کو حماس پر اعتماد ہے جو تمام قیدیوں کو آزاد کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
رہائی پانے والے فرید نامی شخص نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی جیلوں کے اندر مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔علاوہ ازیں عارضی جنگ بندی کے دوران دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج ہفتے کو ہو گی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے رہائی کے منتظر قیدیوں کی فہرست اسرائیل کو موصول ہو گئی ہے۔مغربی کنارے سے 3 فلسطینی صحافی گرفتار
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے سے 3 فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گرفتار صحافیوں میں مصعب شعور، طحہٰ ابو حسین اور محمود تمیزہ شامل ہیں۔صحافیوں کو ہیبرون الخلیل کے جنوب میں ایک چیک پوائنٹ پر گرفتار کیا گیا۔