لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں اتوار کو تاجروں نے ریلی نکالی۔ ریلی آل انڈیا تاجر یونین کے زیر اہتمام نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت یونین کے قومی صدر سندیپ بنسل نے کی۔ ریلی کے دوران پارلیمانی حلقہ امیدوار ابھیشیک مشرا موجود تھے۔
ریلی کا آغاز قیصر باغ سے ہوا اور پانڈے گنج میں جاکر ریلی ختم ہو گئی۔ ریلی کے نظیر آباد پہنچنے کے بعد ابھیش
یک مشرا کا استقبال سریش چھاؤلانی نے کیا۔ اس کے بعد امین آباد میں یونین کے ضلع صدر پردیپ اگروال نے پھولوں کا ہار پہناکر ابھیشیک مشرا کا استقبال کیا اور انہیں الیکشن میں امین آباد کے تاجروں کی مکمل حمایت کرنے کا وعدہ کیا۔ مولوی گنج میں ریلی کا استقبال حافظ رئیس نے کیا اور پانڈے گنج میں راجیش گپتا نے کیا۔ ریلی جہاں جہاں سے گزر رہی تھی اس علاقہ کے تاجروں نے ابھیشیک مشرا کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔ ریلی کے پانڈے گنج پہنچنے پر اپنی تقریر میں سندیپ بنسل نے کہا کہ ابھیشیک مشرا بہتر شبیہ اور ایماندار امیدوار ہیں۔ انہوںنے سماج وادی پارٹی کی حکومت میں وزیر رہتے ہوئے ترقی کے بہت سے کام کئے جس کی وجہ سے عوام انہیں پسند کرتے ہیں اور انہیں کامیاب بنائیں گے۔