کانپور: اتوار کی صبح ایک دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی جس میں تھانہ بلہور علاقہ کے تحت جی ٹی روڈ پر ایک عاشق نے اپنے بہنوئی کے ساتھ اپنی دی دی کے گھر جارہی اپنی معشوقہ پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔ وار کرنے کے دوران کلہاڑی ٹوٹنے کے بعد عاشق نے چاقو سے معشوقہ پر کئی وار کئے،
اس دوران سہمے جیجا نے بھی اپنی سالی کو بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔ واردات کوانجام دینے کے بعد عاشق موقع سے فرار ہوگیالیکن بعد میں اس نے بھی زہر کھالیا،جس کی وجہ سے سنگین حالت میں سی ایچ سی میں بھرتی کرایاگیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے ہیلٹ اسپتال بھیج دیاگیا۔ہیلٹ اسپتال میں عاشق کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق بلہور تھانہ علاقہ کے تحت موضع آہار کے رہنے والے لوکش کی ۲۰سالہ بیوی سنو اپنے بہنوئی سنوج ساکن دھمنی نواڑہ اور بھتیجے راج کے ساتھ اپنی دی دی روبی کے گھر جارہی تھی،بتایاجاتاہے کہ تینوں ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے،
جیسے ہی موٹرسائیکل موضع رانا کے سامنے اوور برج پر پہنچی کہ تبھی پیچھے سے موضع آہار کا ہی رہنے والا سریش کمار اچانک موٹرسائیکل لے کر آگیااور اس نے اپنی موٹرسائیکل سنو کی موٹرسائیکل کے سامنے لگا دی اور اچانک ہی اس نے کلہاڑی سے کئی وار کرنا شروع کردیا۔
اسی دوران جب کلہاڑی ٹوٹ گئی تب سریش نے چاقو سے حملہ کردیااور سنو پر کئی وار کردیا جس سے سنو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سریش سنو کا عاشق تھاا ور دونوں ایک ہی گاؤںمیں رہتے تھے۔