دیوبند: سردی کا موسم قریب آتے ہی روز بروز مچھروں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے، لوگوں نے نگر پالیکا سے فوگنگ اور جراثیم کش دواؤں کے چھڑکاؤ کا مطالبہ کیا ہے۔
والمکی بستی، کولہا بستی، روی داس مارگ، دار العلوم وقف روڑ، عید گاہ روڑ، محلہ خانقاہ، محلہ پٹھان پورہ، بڑ ضیاء الحق، کائستھ واڑہ، شاہ جی لال، سرائے پیر زادگان، دیوان، نیچل گڑھ، بیرون کوٹلہ، لہسواڑہ اور ابو المعالی سمیت شہر کے مختلف محلوں میں مچھروں کی بہتات ہے، جس سے لوگوں کا شام کے وقت گھروں میں بیٹھنا اور رات میں سونا مشکل ہوگیا ہے۔محمد وسیم، محمد ریحان، خالد، فرید خان، کلیم، جمال، فرزند خان، ارون، راج دیو، انعام، ایشان، کمل، محمد عظیم وغیرہ کا کہنا ہے کہ مچھر رات کے ساتھ ساتھ دن میں بھی کاٹنے لگے ہیں۔
، جس سے مہلک بیماریوں کے پنپنے کا خدشہ بنا ہوا ہے۔ مذکورہ لوگوں نے شہر میں جراثیم کش دواؤں کو چھڑکوانے اور فوگنگ کرائے جانے کا مطالبہ نگر پالیکا سے کیا ہے۔