لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ گوسائیں گنج علاقہ میں اینٹ بھٹے کے منشی کی لاش آج صبح ریلوے لائن پر پڑی ہوئی ملی۔ پولیس کا خیال ہے کہ منشی کی ریلوے لائن پار کرتے وقت ٹرین کی زد میں آکر موت ہو گئی ہے ۔خبر کے مطابق بارہ بنکی کے لونی کٹرا کا باشندہ متھلیش کمار (۵۳) مٹیرا گاؤں کے قریب واقع اینٹوں کے بھٹے پر بطو
ر منشی ملازمت کررہا تھا۔ آج صبح ریلوے میں تعینات گیٹ مین نے گوسائیں گنج پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص کی لاش رحمت نگر چھندرولی کے قریب ریلوے لائن پر پڑی ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر گوسائیں گنج پولیس نے لاش کی شناخت کر کے اس کی اطلاع متوفی کے بڑے بھائی کملیش کو دی۔ کلملیش نے موقع پر پہنچ کر لاش کی شناخت اپنے بڑے بھائی متھلیش کمار کے طور پر کی۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے متھلیش کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ گوسائیں گنج پولیس نے بتایا کہ متھلیش کی موت ریلوے لائن کو پار کرتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے ہو گئی ہے۔ متوفی کے کنبہ میں بیوی ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔