لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر آبکاری محکمہ کے ذریعہ شروع کی گئی مہم کے تحت اتوار کو بھی شہر کے ۴۸ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپہ کے دوران محکمہ نے جائے موقع سے ۱۵۰ لیٹر شراب برآمد کر کے ضبط کر لی۔ مذکورہ اطلاع ضلع آبکاری افسر لال بہادر یادو نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آبکاری ٹیم میں وشال ورما، سنجے یادو، شری رام قنوجیا، نرنکار ناتھ پانڈے، اومکار ناتھ اگروال، سیتا لال یادو، نریندر ناتھ ترپاٹھی، وانی ونائک مشرا، اکھلیشور ناتھ سنگھ نے گاؤں نرہی سبزی منڈی، بالو اڈہ، مارٹن پوروا، ہیولیٹ روڈ، چھتوا پور تھانہ حضرت گنج، گوتم پلی، حسین گنج، روشن آباد، آئی آئی ایم روڈ، دھوبیلا، الو نگر تھانہ مڑیاؤں ، نیلمتھا، رام دات احاطہ ، لکڑی محال تھانہ کینٹ، شاستری نگر، چوک ٹیکسی اسٹینڈ ، تھانہ وزیر گنج، آریہ نگر تھانہ پارہ، تھانہ آشیانہ، باجو کا پوروا، حبیر پور و موریا تھانہ ، گوسائیں گنج سمیت لکھنؤ کے ۳۸ مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپے کے دوران بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ۱۰۵ لیٹر شراب برآمد کی گئی جسے ضبط کر لیا گیا۔