لکھنؤ: شاعراہل بیت قیصرنواب زیدی عرف قیصر جونپوری کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ وہ کافی دنوںسے قلب کی بیماری سے متاثر تھے اور ٹھاکر گنج واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی تھے۔
جمعہ کی دوپہر ان کےانتقال کی خبرپھیلتے ہی ان کےچاہنےوالوں کے علاوہ شہر کی مختلف انجمنوں کے عہدیدار اور شاعری میں ان کے شاگرد رہے لوگ مفتی گنج واقع زہراکالونی بڑاباغ پہنچی۔ اس کےعلاوہ مولانا سیف عباس، مولانا تسنیم مہدی سمیت کئی عالموں نےبھی ان کے مکان پرپہنچ کر تعزیت پیش کی۔
مرحوم قیصرجونپوری اپنے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور دوبیٹیوں کےعلاو ہ داما د اوربہو سمیت بھراپوراکنبہ چھوڑ گئے۔ مرحوم قیصرجونپوری کے ایصال ثواب کی مجلس اتوارکی صبح 9 بجے چھوٹے امام باڑہ میں ہوگی۔
مجلس کومولانا تسنیم مہدی خطاب کریںگے۔ قیصرجونپوری کوٹھاکر گنج کے ہردوئی گنج واقع جامع مسجدمیںغسل کفن دینےکے بعد دیر رات بالا گنج واقع کربلا عباس باغ میں سپرد خاک کیا گیا۔
قیصرجونپوری راجدھانی میں صفرکےمہینے میں ہونے والے72تابوت کے پروگرام میں اپنی نظامت کیلئے پہچانے جاتے تھے۔اس کےعلاوہ وہ جونپورمیں کافی مقبول تھے اورمحرم میں ہونے والی مختلف مجالس اورجلوسوںمیں مجلس ونظامت کرتے تھے۔