جنگ بندی کے بعد صہیونی حکومت نے غزہ کے ساتھ غرب اردن کے مختلف علاقوں پر بھی شدید حملے کئے ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے فسلطینی علاقے غرب اردن کے مختلف مقامات پر شدید حملے کردئے ہیں۔
مشرقی نابلس میں واقع پناہ گزینوں کے کیمپ پر صہیونی فورسز کے حملے کے دوران فسلطینی عوام اور غاصب صہیونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے علاوہ ازین صہیونی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔
عبرانی روزنامہ “معاریو” نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے سربراہ ہرٹزی ہالوی نے امریکی وزیرخارجہ بلینکن کے مطلع کیا ہے کہ فلسطین کے خلاف جنگ کچھ ہفتے جاری رہے گی۔