لکھنؤ: کاکوری میں موہان روڈ پر دو بھائی اتوار کو دیر رات سڑک کنارے کھڑے اپنے ماما کو موٹرسائیکل پر بیٹھارہے تھے۔ اسی درمیان پیچھے سے آئے ڈامر سے لدے ٹینکر نے موٹرسائیکل میں زوردار ٹکر ماردی۔
حادثے میںموٹرسائیکل ٹینکر میں پھنس گئی اور قریب 20میٹر تک مامااور بھانجے گھسٹتے رہے۔ حادثے کی وجہ سے ماما اور ایک بھانجے کی دردناک موت ہوگئی جب کہ تیسرے کی حالت سنگین بتائی جارہی ہےاور اس کا ٹراما سینٹر میں علاج چل رہا ہے۔
اِدھر حادثے کےبعد ٹرک لے کر بھاگ رہے ڈرائیور کو پولیس جتیندر پال اور ہوم گارڈ امت یادو نے پیچھا کرکے گھرگھری تالاب کے پاس سے گرفتار کرلیا۔ پولیس ملزم ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرکے آگے کی کارروائی کررہی ہے۔
7تلک پروگرام سے لوٹ رہے تھے سبھی:- کاکوری تھانہ انچارج راجو سنگھ کے مطابق اناؤ ضلع سے حسن گنج نیول گنج کے رہنےو الے سجیون لال اپنے بھائی رام سجیون کےساتھ کاکوری کے مہتوا گاؤں میں چچا زاد بھائی راجو کے تلک پروگرام میں شامل ہونے گئے تھے۔ اتوار کی دیر رات دونوں موٹرسائیکل سے لوٹ رہے تھے۔
اسی درمیان شیوری گاؤں کے پاس ان کے ماما راکیش سڑک پر کھڑے تھے۔ راکیش کو بھی واپسی میںگھر جانا تھا۔ دونوں نے ماما کو دیکھ کر ان کےپاس موٹرسائیکل روکی اور انہیں بھی گھر چھوڑنے کےلئے موٹرسائیکل پر بیٹھانے لگے۔اس دوران پیچھے سے آئے ڈامر سے بھرے ٹینکر میں موٹرسائیکل میںزور دار ٹکر ماردی۔ ٹکر کے بعد موٹرسائیکل ٹینکر میںپھنس گئی ۔
سجیون لال اور راکیش موٹرسائیکل کےساتھ قریب 20میٹر تک گھسٹتے چلے گئے۔ تینوں سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔ چیخ پکار سن کر راہگیر موقع پر جمع ہوگئے اور انہوں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے تینوں کو ایک نجی اسپتال میں پہنچایا جہاں سجیون لال اور راکیش کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ وہیں رام سجیون کی حالت نازک دیکھ کر انہیں ٹراما سینٹرریفرکردیا گیا۔
7بھاگنے کےلئے ٹینکر ڈرائیور نے بڑھادی رفتار:- پولیس کے مطابق حادثے کےبعد بھاگ رہے ٹینکر ڈرائیور کا سپاہی جتیندر اور ہوم گارڈ انوج یادو نےپیچھا کیااور اسے گھرگھری تالاب کے پاس سے گرفتار کرلیا۔
تھانہ انچارج نے بتایاکہ ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اُدھر راہگیروں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پھنسنے کے بعد اگر ملزم ڈرائیور ٹینکر کو روک دیتا تو دونوں کی جان بچ سکتی تھی لیکن ملزم نے بھاگنے کے چکر میںگاڑی کی رفتار تیز کردی جس کی وجہ سے یہ دردناک حادثہ ہوگیا۔