لکھنؤ: مانک نگر تھانہ حلقہ واقع ایک مکان کی پہلی منزل پر ٹیلر کی دکان پر دوشنبہ کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع صبح ٹہلنے نکلے لوگوں نے پولیس کو دی۔ اطلاع پاتے ہی موقع پر پہنچی.
پولیس اور فائربریگیڈ کی دو گاڑیوںنےسخت مشقت کے بعد آگ پر قابوپالیا۔ حالانکہ اس وقت تک دکان میںرکھا صارفین کا کپڑا، سلائی مشین اور آلات جل کر راکھ ہوگئے۔
مانک نگر تھانہ حلقہ کے رام نگر میں رہنے والے کے پی باجپئی اپنے مکان کی پہلی منزل کو سیتاپور باشندہ مکیش کمار کو کرائے پر دیئے ہیں۔ جس میں مکیش گزشتہ تین برسوں سے ٹیلر کی دکان چلارہا ہے۔
دوشنبہ کی صبح بند دکان میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔ مقامی لوگوں نے دھواںاور آگ کی لپٹوں کو دیکھ کر پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ اطلاع پر پہنچی فائربریگیڈ کی دو گاڑیوںنے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
دکاندار مکیش کے مطابق پانچ سلائی مشین سمیت صارفین کے کپڑے جل کر برباد ہوگئے جس سے قریب ڈھائی لاکھ کا نقصان ہوگیا ہے۔ فائربریگیڈ افسر رام کمار راوت کے مطابق بجلی کےشارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی۔ آگ کی بھیانک شکل دیکھ کر دیگر فائراسٹیشنوں کی گاڑیوںکو بھی بلالیا گیا ہےلیکن دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔