علی گڑھ (بھاشا) بی جے پی لیڈر بی کے ملہوترا کے ایک متنازع بیان کے سلسلہ میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی لیڈر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جامعہ نگر اور بٹلہ ہاؤس دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بن گئے ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ یہ بیان فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرسکتا ہے اور نظم ونسق کیلئے خطرہ ہوسکتاہے۔
تنظیم کے ذریعہ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کے
ایک سابقہ بیان سے پورے علاقہ کے باشندگا ن اور مخصوص فرقہ کے لوگوں اور پورے ملک میں دیگر علاقوں کو ان کے بیان سے نقصان پہنچاہے۔ آل انڈیا مجلس مشاورت کے تحت چار تنظیموں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر نظم ونسق اور امن کو خطرہ لاحق ہوا تو ملک کی ترقی رک جائے گی۔جماعت اسلامی سمیت مذکورہ تنظیموں نے ایک علیحدہ تجویز میں اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان فرضی دہشت گردی معاملات کے ذریعہ مسلم نوجوانوں اور مذہبی علماء کا استحصال ہے۔