کانپور (نامہ نگار)عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں پارٹی کے کنوینر ودہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت پارٹی کے دیگر لیڈر روڈ شو کرنے کے لئے کانپور آرہے ہیں۔ اکبر پور پارلیمانی حلقہ سے عاپ کے امیدوار اروند کٹیار نے مذکورہ اطلاع پریس کانفرنس کے دوران دی۔انہوں نے بتایا کہ ۱۵؍اپریل کو پارٹی کا انتخابی منشور جاری کردیا جائے گا۔۱۶؍اپریل کو اکبر پور پارلیمانی حلقہ میں روڈ شوکیا جائے گا۔ روڈ شومیں اروند کیجریوال، سنجے سنگھ، راکھی بڑلااور پروفیسر آنند کے علاوہ پارٹی کے اہم لیڈر شامل ہوں گے اس کے لئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلیان پور وبٹھور میں الیکشن کے لئے کمیٹیاں تشکیل کردی گئی ہیں۔ آئندہ دو دنوں میں اکبر پور ومہاراج پور میں پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر پنیت ناتھ، فہیم احمد،گووند پردھان،انکش کٹیاراور امیش شریواستو وغیرہ موجودتھے