لکھنؤ : نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ وکاس بھارت سنکلپ یاترا یعنی مودی کی طرف سے گارنٹی دی گئی رتھ ملک کے تمام گاؤں اور شہروں تک پہنچ رہی ہے۔ اس کے ذریعہ سے اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی حکومت آکر آپ سے رابطہ کر رہی ہے تاکہ اسکیموں کا فائدہ پہنچایا جا سکے۔ وہ بدھ کومڑیائوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔وکاس بھارت سنکلپ یاترا بدھ کو ہنومان سیتو مندر اور مڑیائوںاوور برج کے قریب پہنچی۔
جہاں مختلف اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کیلئے میٹروپولیٹن صدر آنند دویدی نے انتظامیہ کے ذریعے مختلف محکموں کے کیمپ لگائے اور اہل افراد کے مفت رجسٹریشن کا انتظام کیا۔ اس موقع پر وزیر سریش کھنہ اور سبھاش یادوونش ریاستی جنرل سکریٹری مہم ریاستی کوآرڈینیٹر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔