اسرائیلی فوج کے سابق جنرل اسٹاف اور مرکزی وزیر گادی آئزنکوٹ کا بیٹا غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی کارروائی میں مارا گیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ گادی آئزنکوٹ کا بیٹا “گیل” جو اس وقت اسرائیل کی کابینہ کے وزیر ہے، غزہ پٹی میں جھڑپوں کے دوران مارا گیا ہے۔
عبرانی زبان کے کان چینل نے بتایا کہ وزیر کا بیٹا جبالیہ شہر کے شیخ زاید محلے میں سرنگ میں ہونے والے دھماکے میں مارا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ میں واقع ایک سرنگ میں بم دھماکہ ہوا۔ اسرائیلی وزیر اور سابق آرمی چیف گادی آئزنکوٹ کا 25 سالہ بیٹا ماسٹر سارجنٹ گال میر آئزن کوٹ زخمی ہوگیا جسے نازک حالت میں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
آئزنکوٹ 2015 سے 2019 تک اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر کام کرتے رہے۔