اسرائيلی قیدیوں کے خاندانوں نے تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کےخلاف نعرے لگا دیئے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی قیدیوں کے اہل خانہ نے جمعرات کی شام کو تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نیتن یاہو سمیت غاصب اسرائیلی حکام کے خلاف نعرے لگائے اور قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے قیدیوں کی آزادی کےلئے نیتن یاہو کی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرہ ایسی حالت میں کیا گيا ہے کہ جب تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس سے قبل صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائيلی فوج کے مظالم تم لوگوں کے اقربا کی آزادی کا باعث نہیں بنیں گے۔
صیہونی اخبار ہاآرتض نے اس سے قبل صیہونی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں لکھا تھا کہ آزادی پانے والے قیدی حماس سے زیادہ نیتن یاہو کی کابینہ کی شکایت کرتے ہیں۔ فلسطین کی استقامت نے حال ہی میں کہا ہے کہ صیہونی فوجی کے حملوں میں بعض صیہونی قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔