شام کے صوبۂ قنیطرہ کے ایک شہر پر غاصب اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے کی خبر ملی ہے جس میں کم از کم چار افراد شہید ہو گئے ہیں۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبۂ القنیطرہ میں واقع البعث شہر میں یہ حملہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق البعث شہر میں غاصب اسرائیلی فوج نے ایک کار پر ڈرون حملہ کیا۔







