واشنگٹن: غزہ جنگ کو تقویت دینے کے لیے امریکا نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ٹینک کے 14ہزار گولے اسرائیل بھیجے دیے۔
ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق پینٹاگون نے اپنے بیان میں بتایا کہ محکمہ خارجہ نے آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت اسرائیل کو فوری طور پر 106.5 ملین ڈالر مالیت گولے بھیجے ہیں۔









