بی ایس پی نے امروہ سے رکن پارلیمان دانش علی پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اپنے رکن پارلیمنٹ دانش علی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔۔
بی ایس پی کے سیکریٹری پنڈت ستیش چندر مژرا کی جانب سے ایک خط میں ان پر الزام عاید کئے گئے ہیں کہ انہوں پاڑٹی سے کئے گئے وعددوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
لکھنؤ: امروہہ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ دانش علی کو بی ایس پی نے معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے ایک خط جاری کرتے ہوئے کہا، ‘آپ کو زبانی طور پر کئی بار کہا گیا کہ آپ پارٹی کی پالیسیوں، نظریے اور نظم و ضبط کے خلاف کوئی بیان یا کام نہ کریں، لیکن اس کے باوجود آپ حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پارٹی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
پارٹی کے مفاد میں آپ کو بہوجن سماج پارٹی کی رکنیت سے فوری اثر سے معطل کیا جاتا ہے۔
لیکن سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دانش علی کو بی کے پی کے اشارے پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ مہینے دانش علی کو ایوان میں ہی بی جے پی کے ممبر بدھوڑی نے با زیبا الفاظ کہے تھے ،لیکن بدھوڑی کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نھیں کی گی ہے۔