بجنور،7 اپریل (یو این آئی)سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد مرکز میں تیسرے محاذ کی حکومت بنے گی۔مسٹر یادو نے یہاں ایک نتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی 170سیٹوں پر چناؤ لڑرہی ہے ،لہذاوہ تھرڈ فرنٹ میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ سماج وادی پارٹی کی حمایت کے بغیر دہلی میں کسی بھی پارٹی کی حکومت نہیں بنے گی۔انہوں نے سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئیکہا کہ 1990میں ان کی ایک ریلی کے بعدبجنور میں فساد پھوٹ پڑا تھا جس میں دو تین بے گناہ ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اس حادثہ پر سخت افسوس ہینیز اس بات پر بھی کہ میری وجہ سے بجنور کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑاجاری۔