وزیر اعظم نریندر مودی کی مرکزی اسکیم کے تحت جیل میں نظر بند قیدیوں کو بھی جینے کا حق حاصل ہے اور ان کے ذہنی تناؤ کو دور کرنے اور ان میں مذہبی جذبات کو بیدار کرنے کے لیے تین روزہ رام کتھا کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کوشامبی ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند قیدیوں کے ذہنی تناؤ کو دور کرنے اور ان میں مذہبی جذبات کو بیدار کرنے کی کوشش میں کوشامبی کے رکن پارلیمنٹ ونود سونکر کی پہل پر تین روزہ رام کتھا کا انعقاد کیا گیا ہے۔









