سری نگر، 7 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے آج سری نگر لوک سبھا سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ سری نگر کے الیکٹرول افسر احمد شاہ کے دفتر میں نامزدگی کے دوران ان کے ساتھ ریاست کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ،ریاستی کانگریس کے سربراہ پروفیسر سیف الدین سوز اور پارٹی کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔ سری نگر لوک سبھا سیٹ تین اضلاع سری نگر، بڈگام اور گاندربل تک پھیلی ہوئی ہے۔ نیشنل کانفرنس نے سری نگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ سے اپنے امیدوار کھڑایکئے ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سری نگر سیٹ سے تاحیات پارٹی کے امیدوار کے طور پر کھڑے ہوتے رہیں گے۔