ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کی سب سے بڑی بے گھر آبادی کو پناہ دیتا ہے۔ تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کی شام کو جنیوا میں پناہ گزینوں کے عالمی فورم کے اجلاس سے خطاب میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس فورم کا ایک مقصد عالمی عملی یکجہتی کو مضبوط کرنا ہے کہا کہ کسی بھی عارضی راہ حل کے ذریعہ مہاجرین کے مسئلے کو مستقل طور پر حل نہیں کیا جا سکتا۔









