نئی دہلی: ایودھیا میں بننے والی مسجد ‘محمد بن عبداللہ’ کے حوالے سے ایک نئی اطلاع سامنے آئی ہے کہ امام حرم نئی مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ایودھیا میں بابری مسجد کے بدلہ ایک الگ مقام پر مجوزہ مسجد محمد بن عبداللہ کا سنگ بنیاد امامِ حرم رکھیں گے۔
بتادیں کہ ایودھیا سے 25 کلومیٹر دور دھنی پور میں اس زمین پر مسجد تعمیر کی جا رہی ہے، جسے ایودھیا تنازع میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اتر پردیش حکومت نے مسلم فریق کو دی تھی ۔
ٹی او آئی کی ایک خبر کے مطابق ممبئی میں مقیم بی جے پی لیڈر اور مسجد محمد بن عبداللہ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین حاجی عرفات شیخ نے کہا کہ ایودھیا میں نئی مسجد (جو ہندوستان کی سب سے بڑی مسجد ہوگی) میں قرآن کریم کا دنیا کا سب سے بڑا نسخہ بھی ہوگا۔ یہ 21 فٹ اونچا اور 36 فٹ چوڑا ہوگا۔