لکھنؤ: لوگوں کو سرمایہ کاری کے نام پر موٹا منافع دینے کا فریب دے کر جعلسازی کرنے والی کمپنی ہیلو رائیڈ کی لکھنؤ کے موہن لال گنج میں واقع قریب 38.2 کروڑ کی جائیداد کو تبدیلی ڈائریکٹریٹ ای ڈی نے ضبط کیاہے۔ کمپنی اور ڈائریکٹروں کے نام درج زرعی زمین کو ای ڈی کے ذریعہ اٹیچ کیا گیا ہے۔
ہیلو رائڈ کمپنی 2018 میں شروع کی گئی تھی۔ نکھل کشواہا، ابھے کشواہا، نیلم ورما اور اعظم علی کمپنی کے ڈائریکٹر بنے تھے۔ اس کا دفتر وبھوتی کھنڈ کے سائبر ہایٹریس کی آٹھویں منزل پر کھولا گیاتھا۔ کمپنی نے اولا اوبر کی طرز پر موٹر سائیکل ٹیکسی چلانے کے نام پر گرہکوں سے 61 ہزار روپئے جمع کرنےکے عوض ہر مہینہ 9 ہزار 582 روپئے دینے کا وعدہ کیاتھا۔
کمپنی میں روپئے جمع کرنے کیلئے 60 ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔ ان ٹیموں میں تقریباً 150 لوگ کام کرتےتھے۔ جس میں ڈائریکٹر اپنی ٹیموں کے ذریعہ روپئے جمع کرتےتھے۔ ٹیم کے اراکین کو 15 فیصد کمیشن دیاجاتا تھا۔ اس طرح کمپنی نے قریب 72 کروڑ روپئے لوگوں کے جمع کئے