کانپور: نئی دہلی سے بھونیشور جا رہی درنتو ایکسپریس میں مسافروں کو باسی کھانا پیش کیا گیا۔ اس پر سبھی نے ہنگامہ کرکے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد شکایت بھی کی۔ شکایت کرنے والوں کو تو گرم کھانا دے دیا گیا، لیکن پینٹری کار منیجر کے ہاتھ کھڑے کرنے سے مجبوری میں سیکڑوں مسافروں نے فریج میں رکھا باسی کھانا ہی کھایا۔
تھائی لینڈ سے سفر کرکے لوٹے گمٹی نمبر-5 کے رہنے والے پنیت چاؤلا اور ان کے تقریباً 20 خاندان کے لوگ اور ساتھی درنتو ایکسپریس سے 40:12 بجے دہلی سے سوار ہوئے کوچ میں کھانا آنے پر ٹھنڈا نکلا۔
اس پر سبھی نے شکایت درج کراتے ہوئے پینٹری کار منیجر سے کہا کہ ٹکٹ کے ساتھ ہی 275 روپئے کھانا کیلئے لے رہے ہیں، مگر کھانا ایسا دے رہے ہیں۔
مسافروں نے کیا ہنگامہ: منیجر نے کہا کہ جیسا انہیں کھانا بھیجا گیا ہے ویسا ہی آپ لوگوں کودیا۔ کوئی حل نہیں نکلنے پر مسافروں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ اس کے بعد شکایت کرنے والوں کو گرم کھانا دیا گیا۔
معاملے کی کرائی جا رہی ہے جانچ: آئی آر سی ٹی سی کو تحریری شکایت میں پنیت اور ان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ کھانا فریج میں رکھا تھا، روٹیاں خراب ہوگئیں تھی، شکایت پر جانچ شروع کرائی گئی ہے۔
ریلوے افسران کے مطابق معاملے کی جانچ کراکر کارروائی کی جائے گی۔ اس طرح سے نئی دہلی سے بھونیشو جا رہی درنتو ایکسپریس میں مسافروں کو باسی کھانا دیا گیا جس کو لے کر ہنگامہ ہوگیا۔