لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں راجہ جی پورم پی این ٹی گراؤنڈ لکھنؤ میں اٹل صحت میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلے کے پروگرام کے مہمان خصوصی ملک کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر تھے۔ اس دوران اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل ریاست کے نائب وزیر اعلی شری برجیش پاٹھک جی کے ساتھ کئی بڑی شخصیات پروگرام کا خاص حصہ تھیں۔
سابق وزیر اعظم اور لکھنؤ سے رکن پارلیمنٹ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کے موقع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ان کے کام کی جگہ راجا جی پورم لکھنؤ میں اٹل صحت میلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں لکھنؤ مہانگر جنرل سکریٹری محمد انیس،سمیت تقریباً 500 سے زائد اقلیتوں نے صحت میلے میں شرکت کی۔ میلے میں خاص طور پر مسلم اقلیتی سماج سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد نقاب پہنے نظر آئی۔اس میلے کے ذریعہ اقلیتی سماج نے بی جے پی حکومت کی طرف سے منعقد کیے گئے پروگراموں میں اہم کردار ادا کیا۔محمد انیس کی کاوش سے 500 سے زائد اقلیتوں نے اٹل صحت میلے میں شرکت کی۔
محمد انیس نے بتایا کہ یہ تمام خواتین زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ اس ذریعہ سے سماج کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔اس موقع پر خصوصی طور پر ضر غام الدین، ارشاد بیگ ، عریز بیگ ، عمران رضوی صغیر ، اور اقلیتی مورچہ کے کئی عہدیدار ان بھی موجود تھے۔