غزہ: غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 90 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں پر اندھا دھند بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 90 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔







