فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوجیوں کی بمباری میں ایک فلسطینی صحافی “حنین القطشان” شہید ہوگیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلسطینی صحافی نصیرات کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی بمباری میں شہید ہوا ہے۔
اس فلسطینی کی شہادت کے بعد سات اکتوبر کے حملوں کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پچانوے ہوگئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے جبالیا علاقے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں نوے افراد شہید ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے میں واقع ناصر اسپتال کے چلڈرن وارڈ کو بھی نشانہ بنایا جس میں ایک خاتون شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
شمالی و جنوبی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے فضائي حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان حملوں میں دسیوں افراد شہید و زخمی ہوچکے ہيں۔ دوسری جانب رام اللہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں سات اکتوبر سے پندرہ دسمبر تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے پندرہ دسمبر تک صیہونی فوج کے حملوں میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو فلسطینی زخمی ہوچکے ہيں جن میں ستر فیصد خواتین اور بچے ہيں۔