کانپور: فتحپور سے کانپور آ رہی مال گاڑی کے تین ڈبے کانپور سے پہلے چنداری ریلوے اسٹیشن کے لوپ لائن پر پٹری سے اتر گئے۔ جس سے ریل کے راستے میں کہرام مچ گیا۔ مرمت کا کام چل رہا ہے، ہاؤڑا- دہلی روٹ پر مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اترگئے جس سے محکمہ ریلوے میں کہرام مچ گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریلوے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ریل کی پٹری کو درست کرنے کا کام چل رہا ہے۔ مال گاڑی کے اترے ہوئے ڈبوں کو روٹ سے الگ کیا جا رہا ہے۔ غنیمت رہا ہے کہ حادثہ کانپور جنکشن ریلوے اسٹیشن سے قبل چنداری ریلوے اسٹیشن کے پاس ہوا۔
پریاگ راج ڈویزن کے سی پی آر او ڈویزن نے بتایا کہ حادثہ زدہ ریل پٹری کی مرمت کا کام چل رہا ہے جلدہی ٹریفک بحال کردیا جائے گا۔ مین لائن پر کسی طرح کی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔ حادثہ کی جانچ کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
ہاؤڑا-دہلی روٹ پر کانپور سے تقریباً 5 کلو میٹر پہلے چنداری ریلوے اسٹیشن کے لوپ لائن پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ لوپ لائن پر ہونے کے سبب گاڑی کی اسپیڈ کم تھی، جس سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔
مال گاڑی کے حادثہ زدہ ہونے کی خبر سے ریلوے محکمہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سی پی آر او ہیمانشو اپادھیائے نے بتایا کہ چنداری ریلوے اسٹیشن پر مالی گاڑی کے تین ڈبے پٹری سے اترگئے۔ مین لائن پر گاڑیوں کا چلنا مسلسل جاری ہے۔
یہ حادثہ لوپ لائن پر ہوا ہے۔ ریسٹوریشن کا کام چل رہا ہے۔ اس حادثہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔