لکھنؤ: لکھنؤیونیورسٹی میں سیشن 24-2023 سم سیمسٹر امتحان کے تحت بی ایڈ نصاب کےلئے امتحان مرکز کی منظور شدہ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ لکھنؤ یونیورسٹی سے منسلک پانچ ضلعوں میںکل 56 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ لکھنؤ یونیورسٹی میں بی ایڈنصاب کے تیسرے سیمسٹر کےامتحان 26 دسمبر سے ہوں گے۔
اس کےلئے امتحان شعبہ کی جانب سے بدھ کو منصوبہ بند امتحانی مراکز کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی گئی ہے۔ اس کےتحت لکھنؤ یونیورسٹی سے منسلک پانچ ضلعوں سے کل 126 کالجوں کےلئے 56امتحانی مراکز اور 17نوڈل مراکز بنائے گئے ہیں۔
لکھنؤ ضلع میں منسلک 61کالجوں کےلئے 29امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ اس میں کے کے سی، کرامت، کھن کھن ، مہیلا، نویگ، کرشنا دیوی آئی ٹی، ارم گرلس ڈگری کالج سمیت کئی دیگر کالج شامل ہیں۔