جب بال خشک اوربے جان ہوجاتے ہیں تو سر پر موجود باقی بالوں سے پرانے ہوجاتے ہیں۔ تیز دھو پ کا سامنا ہیر ڈ رائر رول غلط برش کا استعمال کیمیکل کلر نگ ڈائی وغیر ہ سے بال بابدھنے سے بھی بال دومہنے ہوجاتے ہیں اورٹوٹنے لگتے ہیں ۔بال کے کئی لیر ہوتے ہیں سب سے اوپر ی لیر جسے کونکل کہاجاتاہے بالوں کو تحفظ دیتاہے جب بالوں پر باہر ی اور منفی اثرات پڑنے لگتے ہیں تویہ خشک اور بے جان ہوجاتے ہیں ۔دومہینے بالوں سے نجات پانے کا طریقہ صرف بالوں کو کٹواناہی ہے اگر انہیں یوں ہی چھوڑ دیا جائے تویہ اوپر تک اپنا اثر دکھانے لگتے ہیں مائلڈ شیمپو کے استعمال کے علاوہ کنڈ پشنگ ٹر یمنٹ پر خاص دھیان دینا چاہئے ۔چوڑے دانوں والی کنگھی کا استعمال کر ناچاہئے خاص کر تب جب بال گیلے ہوں بالوں کو قد رتی طور پر سوکھنے دیں اگر ہیر ڈ ائر کا استعمال کر ناضروری سمجھتی ہیں تودس انچ کے فاصلے سے ہی ڈائر کا استعمال کریں با ل تھوڑے سوکھ جائیں تو اسکا استعمال بند کر دینا چاہئے ۔
ہاٹ آئل ٹریٹ منٹ کا فی مد دگا ر ثابت ہوتا ہے خالص ناریل تیل کو گرم کر کے ہفتے میں دو بارہ بالوں میں لگائیں چاہیں تو نار یل تیل میں ایک چمچہ فیسٹر آئل ملالیں اور پھر گر م کریں زیادہ رگڑنے اور مساج کو بھگو کر زاید پانی نکال لیں اس تو لئے کو سر پر لپیٹ لیں پا نچ منٹ تک لپیٹے رہیں ایسا تین
بار کر یں اس سے بال اچھی طرح سے تیل سو کھ لیں گے ۔
مائلڈہربل شیمپو کا استعمال کریں ۔شیمپو کرنے کے بعد کریمی کنڈیشنر لگائیں تھوڑا کنڈیشنر لیں اور ہلکے ہا تھوں سے بالوں میں مساج کریں بالوں کے اوپر ی سرے پر بھی لگائیں دومنٹ کیلئے لگا رہنے دیں پھر تازہ پانی سے بالوں کو دھو لیں یا چاہیں تو لیو آئل ٹائپ کا کنڈیشنر لگائیں اگر بال کیمیکل کلرڈ نہیں ہیں تو ہفتے میں ایک بار مہندی لگائیں مہندی نہ صر ف بالوں کو کنڈیشن کرتی ہے ۔بلکہ خراب ہونے سے بھی بچاتی ہے مہندی کو کندیشنر کے طور پر استعمال کر نے کے لئے چار چمچہ تیل اور دہی کو مہندی میں ملا کر گا ڑھا پیسٹ تیا رکر لیں بالوں پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد بالوں کو دھولیں اگر انڈا استعمال نہیں کر ناچاہتی ہیں توزیادہ دہی ملالیں ۔اگر بال کچھ زیادہ ہی خشک ہیں تو آدھا کپ دہی اورایک چمچہ خالص گلسرین ملالیں گلسرین کی جگہ جو س بھی ملا سکتی ہیں بالوں پر لگائیں پھر آدھے گھنٹے کے بعد بالوں کو دھولیں اس سے بالوں کو سیکوریٹی ملے گی ۔اور بالوں میں چمک لانے کے لئے دو بڑے چمچ کیسٹر آئیل ایک چھوٹا چمچہ ونیگر ایک چھوٹا چمچہ خالص گلسر ین اورایک انڈے کو ملالیں اس سے بالوں کا مساج کریں بالوں کو اسکا رف یا شا ور کیپ سے ڈھکیں یا گرم تولیہ لپیٹیں آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں پھر بالوں کو دھو لیں اس سے بالوں میں چمک آئے گی اور بال نرم ملائم ہوجائیں گے ۔دھو پ میں بالوں کو ڈھک کر رکھیں ایسانہ کرنے سے بالوں سے نمی غائب ہوجائیگی اوربال خشک ہوجاتے ہیں بالوں کے لئے ڈائٹ بھی ضروری ہے اپنے کھانے میں تازہ پھل سلاد ہری پتے دار سبزیاں سو یابین اور دہی ضروری شامل کریں ۔