نئی دہلی (بھاشا)پیدا وار علاقوں سے محدود فراہمی کے درمیان اسٹا کسٹوں اور خردہ کاروباریوں کی خریداری بڑھ نے سے دہلی کرانہ بازار میں آج دھنیا اور ہلدی کی قیمتوں میں ۱۰۰روپئے کو ئنٹل کی گراوٹ درج کئی گئی ۔
بازار ذرائع کے مطابق دھنیا اور ہلدی کی قیمت ۱۰۰روپئے کی تیزی کے ساتھ بالتر تیب ۸۴۰۰:۱۳۴۰۰روپئے اور ۷۳۰۰:۱۱۶۰۰روپئے کو ئیٹل بند ہوئی وہیں دہلی تیل بازار میں آج مانگ کمزور پڑنے سے پامولین تیل کی قیمتوں میں ۵۰روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی ۔محدود کاروبار کے دوران مع
مولی خریداری کے سبب دیگر خوردنی اور غیر خوردنی تیلوں کی قیمتیں معمولی اتار چڑھا ئو کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئیں ۔بازار ذرائع کے مطابق پامولین آربی ڈی اور پامولین کا نڈلہ تیل کی قیمت ۵۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۶۷۰۰روپئے اور ۶۳۵۰روپئے کو ئنٹل بند ہوئی ۔
اس کے علاوہ چنندہ اجناس کی قیمتوں میں ۲۵۰روپئے کو ئنٹل تک کی گراوٹ درج کی گئی ۔
بازار ذرا ئع کے مطابق راجما چترا اور کا بلی چنا چھوٹا کی قیمت بالترتیب ۷۲۰۰:۱۰۷۰۰روپئے اور ۴۲۰۰:۷۰۰۰ روپئے سے کم ہو کر با لترتیب ۷۲۰۰ :۱۰۵۰۰روپئے اور ۴۲۰۰:۶۸۰۰ روپئے کو ئنٹل بند ہوئی ۔وہیں جو کی قیمتوں میں ۳۰روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی ۔بازار ذرائع کے مطابق جو کی قیمت ۳۰روپئے کے نقصان کے ساتھ ۱۴۰۰:۱۴۱۰روپئے کو ئنٹل بند ہوئی ۔